حرا مانی کے ڈانس پر رجب بٹ کو پیسے لٹاتے دیکھ کر صارفین شدید برہم


پاکستانی اداکارہ حرا مانی اور معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا لیکن گانے کی ویڈیو پر مداحوں کی تنقید بھی جاری ہے۔
اداکارہ حرا مانی اور رجب بٹ کا نیا گانے کچھ عرصے سے خبروں میں تھا، اور گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی حرا مانی اور رجب بٹ کی چٹ پٹی باتیں بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: حرا مانی کی رجب بٹ سے انوکھی اپیل، رجب نے بڑا تحفہ دینے کا اعلان کردیا
اور اب دونوں کا گانا ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کی ویڈیو پر سخت تنقید کررہے ہیں کیونکہ انھیں حرا مانی کا گانے میں کردار ایک آنکھ نہیں بھایا ہے۔
حرا مانی نے اس گانے کی ویڈیو میں ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رجب بٹ ایک گینگسٹر ہیں۔
یاد رہے کہ اس گانے کے گلوکار حمزہ ملک ہیں اور اس گانے کو یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔