سوئس حکام کوخط لکھنے کامعاملہ طے پاگیاگورنرپنجاب

سپریم کورٹ نے درمیانی راستہ اختیارکیا،وزیرداخلہ کافیصلہ چیئرمین سینٹ کرینگے،لطیف کھوسہ.

سپریم کورٹ نے درمیانی راستہ اختیارکیا،وزیرداخلہ کافیصلہ چیئرمین سینٹ کرینگے،لطیف کھوسہ ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے درمیانی راستہ اختیار کیا ہے۔


سوئس حکام کوخط لکھنے کا معاملہ طے پا گیا ہے ، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خط نہ لکھ کر آئین کا تحفظ کیا تھا۔وزیر داخلہ رحمن ملک کی دوہری شہریت کے معاملے پر چیئرمین سینٹ نیئربخاری فیصلہ کریں گے ۔وہ ہفتہ کو ملتان ایئرپورٹ پر پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اب ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم درمیانی راستہ اختیار کریں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ یوم عشق رسولؐ کے موقع پر پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ قوم کومبارک دیتے ہیںصدر زرداری امریکا کے دورہ کے موقع پر شا ن رسالتؐ میں گستاخی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمشامسیح کے معاملے پر پاپائے روم نے برہمی کا اظہار کیامگر گستاخانہ فلم پر وہ خاموش رہے ہیںتاہم ہم نے رمشا مسیح کی غیر جانبدارانہ تحقیق کر کے اپنے ہی مولوی کوپابند سلاسل کیا۔
Load Next Story