چیمپئنز ٹرافی؛ ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں، نسیم شاہ کی پیشگی معذرت

ہم لوگوں کو تین سے چار ٹکٹس ہی ملتے ہیں اور دو سو سے تین سو لوگ طلب گار ہوتے ہیں


اسپورٹس ڈیسک February 08, 2025

کراچی:

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹکٹ کے معاملے پر پیشگی معذرت کرلی۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں انہوں نے کہا کہ بھائیوں ہم لوگوں کو تین سے چار ٹکٹس ہی ملتے ہیں اور دو سو سے تین سو لوگ طلب گار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی ناراض نہ ہوا کریں، ہمیں بعض اوقات فیملی کو بھی منع کرنا پڑتا ہے،مجبوری ہے سب کو خوش نہیں رکھ سکتے، بس ٹکٹ نہ مانگا کریں۔

نسیم شاہ نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پرجوش اور تیار بھی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں