امریکامیں مسلمانوں کیخلاف نفرت کی نئی مہم چلانے کا منصوبہ

جہاد کرنیوالوں کووحشی قرار دیکراسرائیل کا ساتھ دینے کی اپیل‘ کل سے اشتہارات چلائے جائینگے۔

جہاد کرنیوالوں کووحشی قرار دیکراسرائیل کا ساتھ دینے کی اپیل‘ کل سے اشتہارات چلائے جائینگے، فوٹو: فائل

KARACHI:
اسلام مخالف گروپ نے پیر سے نیویارک کے زمین دوز ریلوے نظام (سب وے) میں نفرت انگیز اشتہارات چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔


دائیں بازو کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار میں پیغام دیا گیا ہے کہ اسرائیل کا ساتھ دیں اور جہاد کو شکست دیں، اشتہار میں جن میں جہاد کرنیوالوںکو وحشی قرار دیا گیا ہے۔ ''اسٹاپ اسلامائزیشن آف امریکا'' کی سربراہ پامیلا گیلر نے ہرزہ سرائی کی کہ جہاد میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور ایسی کسی بھی جنگ کو وحشیانہ کہنا چاہیے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ کہ اشتہار مذہب مخالف نہیں کیونکہ اس میں کہیں بھی اسلام یامسلمانوں کا نام نہیں لیا گیا۔ گروپ عدالت بھی گیا تھا تاکہ میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ سسٹم کو یہ اشتہارچلانے پر مجبور کیا جا سکے، خاتون نے کہا کہ یہ اظہار رائے اور تقریر کی آزادی ہے اور وہ اس حق سے دستبردار نہیں ہوگی۔
Load Next Story