خیبر پختونخوا میں طلباء و طالبات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ

آگاہی پلان مرتب کرنے کے لیے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی
یورپی یونین کی ان تجاویز کو ٹیکنالوجی کے ماہرین نے غیر واضح اور خامیوں پر مبنی قرار دیا ہے۔ (تصویر: انٹرنیٹ)یورپی یونین کی ان تجاویز کو ٹیکنالوجی کے ماہرین نے غیر واضح اور خامیوں پر مبنی قرار دیا ہے۔ (تصویر: انٹرنیٹ)

یورپی یونین کی ان تجاویز کو ٹیکنالوجی کے ماہرین نے غیر واضح اور خامیوں پر مبنی قرار دیا ہے۔ (تصویر: انٹرنیٹ)

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے طلباء و طالبات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے آگاہی پلان مرتب کرنے کے لیے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا علامیہ جاری کر دیا گیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی مصنوعی ذہانت کی نجی اور سرکاری جامعات اور کالجز میں آگاہی کیلئے آگاہی پلان مرتب کرے گی، کمیٹی کے کنوینئر مشیر کوالٹی اشورنس سیل محکمہ اعلیٰ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن ہوں گے۔

صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بیشتر کام اب مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیے جا رہے ہیں، خیبر پختونخوا کے طلباء و طالبات میں بھی مصنوعی ذہانت کی آگاہی لازمی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی سفارشات اور آگاہی پلان جمع کر دے گی، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں آگاہی پلان پر عمل درآمد کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

Load Next Story