خاتون میزبان کو بار بار شادی کی پیشکش، چاہت فتح علی خان پھر تنقید کی زد میں آگئے

میزبان کی مودبانہ معذرت کے بعد بھی چاہت فتح علی خان باز نہ آئے


ویب ڈیسک February 09, 2025

کراچی:

سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں گانے سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر متنازع گفتگو کے باعث خبروں میں آ گئے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں ان کی شادی سے متعلق گفتگو اور میزبان کے ساتھ رویے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ خود کو سنگل کہتے ہیں، تو کس لڑکی سے شادی کرنا چاہیں گے؟ جس پر چاہت فتح علی خان نے جواب دیا میں آپ جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور پچھلے ایک سال سے آپ کے پیچھے پڑا ہوں۔

اس جواب پر میزبان نے مؤدبانہ انداز میں معذرت کی اور کہا کہ ان کے گھر والے سخت ہیں اور میری اپنی پسند بھی مختلف ہے، تاہم اس کے باوجود چاہت فتھ علی خان پروگرام کے دوران کئی بار میزبان کو شادی کی پیشکش اور انکی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے رہے۔

چاہت فتح علی خان نے مزید انکشاف کیا کہ 38 خواتین انہیں شادی کی پیشکش کر چکی ہیں جبکہ میزبان نے سوال کیا کہ دو درجن لڑکیاں آپ سے شادی کی خواہشمند ہیں آپ ان کو نظرانداز کیوں کر رہے ہیں؟ جس پر گلوکار کا کہنا تھا کہ دل کی بھی بات ہوتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب وہ تنقید کی زد میں آئے ہوں، اس سے قبل بھی ان کی میزبان متھیرا کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ متھیرا کی کمر پر ہاتھ رکھتے نظر آئے۔

لاہور میں میوزک اکیڈمی کھولنے کا اعلان

پروگرام میں گلوکار نے اپنے نئے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد لاہور میں میوزک، سنگنگ اور ماڈلنگ اکیڈمی کھولنے جا رہے ہیں جہاں وہ موسیقی کے شوقین افراد کو تربیت دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ **"میں شادی میں پرفارم کرنے کی 5 لاکھ روپے فیس لیتا ہوں، جس میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیتا ہوں۔"

چاہت فتح علی خان نے گلوکار علی ظفر کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ علی ظفر کی عزت کرتے ہیں اور علی ظفر نے انہیں اپنے گانے کی پیشکش کی تھی، لیکن وہ پہلے ہی اپنا پی ایس ایل کا گانا ریلیز کر چکے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں