شام فوج اور باغیوں میں جھڑپیں جاری مزید 31افراد ہلاک

حلب میں فورسز کی شدید بمباری، ہلاک ہونیوالوں میں 10 شہری، 12 فوجی اور 9 باغی شامل.

حلب میں فورسز کی شدید بمباری، ہلاک ہونیوالوں میں 10 شہری، 12 فوجی اور 9 باغی شامل. فوٹو: رائٹرز

GHOTKI:
شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 12 فوجیوں سمیت مزید 31 افراد ہلاک ہوگئے۔


شام کے شورش زدہ شہر حلب میں سرکاری فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی جاری ہے، شہر میں فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے، حلب میں باغیوں کے حملے میں 11 سرکاری فوجی مارے گئے ہیں، حلب میں سرکاری فوجی کی بمباری سے بچوں سمیت ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، فوج سے جھڑپ میں 5 باغی بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 10 شہری، 12 فوجی اور 9 باغی شامل ہیں، ترک سرحد کے قریب ایک گزر گاہ پر قبضے کیلئے صدر بشارالاسد کی حامی فورسز اور باغیوں میں لڑائی جاری ہے۔ اے ایف پی کے مطابق باغیوں نے سرحد پر ایک لبنانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق باغیوں نے ویڈیو کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنا کمانڈ سینٹر ترکی سے شام میں منتقل کردیا ہے، ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد سیاسی اعتبار سے مردہ ہو چکے ہیں، صدر بشار الاسد بھی جلد اقتدار سے محروم ہو جائینگے ، ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی یا حملے کی صورت میں شام میں نو فلائی زون کی حمایت کریں گے۔ہفتہ کوامریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں ترک وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس حکومت نے بھی اپنی رعایا پر مظالم ڈھائے وہ زیادہ عرصے تک اقتدار میں نہیں رہ سکی۔ ادھر اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے رہنمائوں نے شام میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ڈیڈلاک اور اسلام مخالف فلم پر مسلم دنیا میں پائی جانے والی بدامنی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story