صدر آصف زرداری اور ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان کی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا


ویب ڈیسک February 10, 2025

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ایوان صدر اسلام آباد کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ پرتگال کے دوران ترکی میں مختصر قیام کیا، جہاں استنبول ایئر پورٹ پر ان کی ترک ہم منصب صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات ہوئی۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا ، جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کے لیے اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |