وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا


ویب ڈیسک February 10, 2025

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فونک رابطے میں مشرق وسطیٰ خصوصاً غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔  

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام اورمسئلہ فلسطین کے  منصفانہ حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کے وزیرخارجہ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں