قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات؛ 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ قلات سنگداس کے مقام پر کار اور ٹریلر گاڑی میں تصادم ہوا، مستونگ کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا


ویب ڈیسک February 10, 2025

کوئٹہ:

قلات اور مستونگ میں ٹریفک حادثات میں 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ قلات سنگداس کے قریب کار اورٹریلر گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب مستونگ کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں پشین سے تعلق رکھنے والے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ تیز رفتاری  کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں