راجیش کھنہ کا متنازع بنگلہ 95 کروڑ میں فروخت ہو گیا

دو سال قبل انتقال پر یہ بنگلہ دونوں بیٹیوں ٹوئنکل اور رینکی کھنہ کے نام منتقل ہو گیا تھا

دو سال قبل انتقال پر یہ بنگلہ دونوں بیٹیوں ٹوئنکل اور رینکی کھنہ کے نام منتقل ہو گیا تھا۔ فوٹو : فائل

ممبئی میں راجیش کھنہ کا متنازع بنگلہ 95 کروڑ میں فروخت ہوگیا۔


اس بنگلے میں راجیش کھنہ نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے وہ انھوں نے دوسرے اداکار راجندر کمار سے صرف ساڑھے تین لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلے کی مذکورہ قیمت بہت زیادہ نہیں تاہم اس کا سبب پلاٹ کا قدرے چھوٹا ہونا اور مکان کی شہرت ایک آسیب زدہ جگہ ہونا بتایا جاتا ہے۔

مکان کو ایک بزنس مین نے خریدا ہے۔ بنگلہ 603 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ دو سال قبل راجیش کھنہ کے انتقال کے بعد یہ بنگلہ اس کی دونوں بیٹیوں ٹوینکل کھنہ اور رینکی کھنہ کے نام منتقل ہو گیا تھا، تاہم کھنہ کی پارٹنردوست انیتا ایڈوانی بھی اس جائیداد میں سے حصے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ اس نے حالیہ سودے کو بھی مسترد کرتے ہوئے اسے متنازع قرار دیا ہے اور عدالت جانے کا عندیہ دیا ہے۔
Load Next Story