کراچی میں میچز کے دوران کون سی سڑکیں کھلی ہوں گی؟ پلان جاری

شہر قائد میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے


ویب ڈیسک February 19, 2025

چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔


ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں چیمپئینز ٹرافی کے میچز 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، ان میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کیلئے کھلا رہےگا۔

کارساز سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: "ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں" جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل

اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے میچ کے دنوں میں ہیوی ٹریفک کو سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر ڈائیورٹ کردیا ہے جبکہ پیپلز چورنگی چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکےگی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ اینیمیٹڈ پرومو نے مداحوں کو خوش کردیا

ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔

ٹریفک پلان کے مطابق گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں