گھڑی کا زمانہ ہوا پرانا اب آپ کا ہاتھ خود ہی ٹائم دکھائے گا

یوکرائن کی گھڑیاں بنانے والی ایک مشہور کمپنی نے تیار کرلیا ہے ایک ایسا جدید بینڈ جو آپ کی مٹھی کو ہی گھڑی بنا دے گا۔

یوکرائن کی گھڑیاں بنانے والی ایک مشہور کمپنی نے تیار کرلیا ہے ایک ایسا جدید بینڈ جو آپ کی مٹھی کو ہی گھڑی بنا دے گا۔ فوٹو : فائل

ہتھیلی پر گھڑی باندھنے کا رواج تو صدیوں ہی سے چلا آ رہا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نت نئے ڈیزائن کی حامل جدید گھڑیاں بھی متعارف کروائی جاتی رہی ہیں لیکن اب شاید ہاتھ پر گھڑی باندھنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔


جی ہاں یوکرائن کی گھڑیاں بنانے والی ایک مشہور کمپنی نے تیار کرلیا ہے ایک ایسا جدید بینڈ جو آپ کی مٹھی کو ہی گھڑی بنا دے گا۔ ''دی ریٹوٹ '' نامی اس حیرت انگیز ایجاد کی بدولت نہ صرف مٹھی پر ڈیجیٹل موڈ میں وقت دیکھا جاسکتا ہے بلکہ اسے موبائل فون سے منسلک کرنے پر میسج اور ٹویٹ بھی آپ کی مٹھی پر ہی نمودار ہو جائے گا۔ کمپنی کے مطابق اس حیرت انگیز رسٹ بینڈ کو کچھ ہی عرصے میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جب کہ اس کی ممکنہ قیت 160 امریکی ڈالر ہوگی۔
Load Next Story