سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پریس کلب کی درخواست پر تھانہ سٹی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں


ویب ڈیسک February 11, 2025

مردان:

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے تھانہ سٹی میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خود کو صحافی ظاہر کرنےوالا شخص پریس کلب کے خلاف مہم چلا رہا تھا۔ محمد زاہد نے پریس کلب اور اس کے ارکان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

پریس کلب کی درخواست پر تھانہ سٹی نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں