سہ فریقی سیریز، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کردیا، 2 تبدیلیاں

اسکواڈ میں انجری کے باعث حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 12, 2025

پاکستان نے تین ملکی میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف فائنل الیون کا اعلان کردیا جس میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بلے باز کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔

May be an image of 1 person and text that says "ONE NATION N ONE PASSION PAKISTAN PLAYING XI AGAINST SOUTH SOUTHAFRICA AFRICA FAKHAR ZAMAN BABAR AZAM SAUD SHAKEEL MOHAMMAD RIZWAN (C/WK) SALMAN ALI AGHA TAYYAB TAHIR KHUSHDIL SHAH W TCL SHAHEEN SHAH AFRIDI MOHAMMAD HASNAIN NASEEM SHAH ABRAR AHMED #pcb.com.pk pk f/PakistanCricketBoard XTheReaiPCB TheRealPCB TheRealPCB /PakistanCricketOfficial"

دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شام ہیں۔

حارث رؤف کو نیوزی لینڈ کے میچ میں ہونے والی انجری کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر آرام کا موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں