لاہور: مبینہ مقابلے میں تین خطرناک ڈاکو گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاع ڈاکوؤں میں عبدالله، نصیر اور سہیل شامل ہیں جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے


ویب ڈیسک February 12, 2025

لاہور کے علاقے شفیق آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین  خطرناک ڈاکوؤں کو  گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاع ڈاکوؤں میں عبدالله، نصیر اور سہیل شامل ہیں جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے اسلحہ نقدی و لوٹا ہوا سامان برآمدکیا گیا ہے۔

گرفتار ڈاکو بازاروں میں شہریوں کی ریکی کرتے اور سنسان جگہوں پر واردات کرتے تھے۔ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں،50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں