کمسُن بچے کو چھت کی دیوار پر بٹھانے والی ماں تنقید کی زد میں

ویڈیو نے ملک بھر میں بچوں کی حفاظت اور والدین کی ذمہ داریوں کے بارے میں بحث کو ہوا دی ہے

سوشل میڈیا پر ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک چھوٹا بچہ چھت کے کنارے بیٹھا ہے جس کی ماں اسے ایک ہاتھ سے پکڑے ہوئے ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عورت نے اپنے ننھے بچے کو گھر کی چھت کے کنارے پر بیٹھایا ہوا ہے، جب کہ کیمرہ نیچے کی زمین اور چھت کے درمیان طویل فاصلے کو ظاہر کررہا ہے۔

اس ویڈیو نے ملک بھر میں بچوں کی حفاظت اور والدین کی ذمہ داریوں کے بارے میں ایک گرما گرم بحث کو ہوا دی ہے۔

ویڈیو کو ورشا یادونشی نے شیئر کیا۔ انہوں نے کیپشن میں بچے کی طرف سے لکھا کہ سب کو گڈ مارننگ۔ میں ایک بہادر بچہ ہوں جو دنیا کو دیکھ رہا ہوں اور اپنی پیاری ماں کے ساتھ وٹامن ڈی لے رہا ہوں۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے