پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے زرتاج گل کو طلب کیا تھا


ویب ڈیسک February 12, 2025
( فوٹو: فائل )

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر عدالت میں پیش ہوگئیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری مسنوخ کردئیے۔

پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری سول جج مبشر حسن چشتی نے مسنوخ کیے۔ زرتاج گل نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ زرتاج گل خود عدالت میں پیش ہو گئی ہیں اس لیے وارنٹ منسوخ کرتا ہوں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔

زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہونے پر زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں