ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا، اعظم سواتی

فیصلہ کرنےو الوں سے کہتا ہوں اس ملک کو بچائیں، پی ٹی آئی رہنما


ویب ڈیسک February 12, 2025
فوٹو فائل

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم سواتی  نے کہا کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔ فیصلہ ساز ان کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ بار کونسلز بِک جائیں تو یہی حال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے کہا تھا کہ میرا کوئی بنیادی حقوق کا معاملہ نہیں تھا، لیکن جب جج کے پاس جاتا تھا تو انصاف ملتا تھا۔ اعظم سواتی نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا ، سارے مقدمات میں ضمانت کے باوجود مجھے فٹبال کی طرح مارا گیا ۔ بانی پی ٹی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے ۔ میرے پاکستان کے لوگو! اس ملک کو بانی پی ٹی آئی کا نظریہ بچا سکتا ہے۔ میں فیصلہ کرنے والے بھائی اور بچوں سے کہتا ہوں اس ملک کو بچائیں ۔ان ڈاکوؤں سے یہ ملک نہیں چلے گا۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں  عدالت نے اعظم سواتی کو 13 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں