اندھی گولی کا شکار چھت پر کھیلتا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں

بچے کے سر میں گولی حرام مغز کو چیرتی ہوئی گردن کے قریب رُک گئی


ویب ڈیسک February 12, 2025

لاہور:

اندھی گولی کا شکار بننے والا چھت پر کھیلتا بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ میں چھت پر کھیلتا 6 سالہ بچہ اندھی گولی کا شکار ہوگیا ۔ بچے کے سر میں گولی حرام مغز کو چیرتی ہوئی گردن کے قریب رُک گئی۔

واقعے کے بعد 6 سالہ عمر فاروق کو علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا  ہے۔

افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا  تھا، جس کے بعد  فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے، جس میں اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا ہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں