لاہور: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان گرفتار

ملزمان کیخلاف بوگس چیک و فراڈ کے مقدمات درج ہیں

لاہور میں نصیرہ آباد، لیاقت آباد، فیصل ٹاؤن پولیس کی جانب سے کی جانےو الی مختلف کارروائیوں میں دوران اسنیپ چیکنگ دو اشتہاریوں سمیت چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ کو آتش بازی کے سامان سمیت گلاب دیوی کٹ سے،ملزم مدثر کو اسلحہ سمیت پنڈی اسٹاپ سے حراست میں لیا گیا۔جبکہ ملزم علی اور حضرت کو ای پولیس ایپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کیخلاف بوگس چیک و فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Load Next Story