صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل اور ایک قائمقام جج کی تقرری کی منظوری دے دی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں ایک سال کیلئے قائم مقام جج تعینات کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک February 13, 2025

صدرمملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ میں چھ نئے ججوں کے مستقل تقرر اورایک قائم مقام جج کے تقرر کی منظوری دے دی ہے.

جسٹس ہاشم خان کاکڑ،جسٹس محمد شفیع صدیقی،جسٹس صلاح الدین پنور،جسٹس شکیل احمد،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم کو سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں ایک سال کیلئے قائم مقام جج تعینات کیا گیاہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارش پر ان ججوں کی تقرری کی ایڈوائس صدر کو بھیجی تھی۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد تقرری کے نوٹی فکیشن جاری کردیے۔  وزارت قانون و انصاف نے ہائی کورٹس کے ایکٹنگ چیف جسٹس کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیئے۔

دوسری جانب جسٹس عتیق شاہ کے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور جسٹس جنید غفار کے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں