بہت پر امید ہوں کہ اپنی پرفارمنس واپس لانے میں کامیاب رہوں گا، بابراعظم

چاہنے والے میرے لیے دعا کریں، جنوبی افریقہ کے خلاف سلمان علی آغا اور رضوان نے بہترین اننگز کھیلیں، گفتگو


زبیر نذیر خان February 13, 2025

کراچی:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینیئر بیٹر بابر اعظم نے کہا ہے کہ بہت پر امید ہوں کہ اپنی پرفارمنس واپس لانے میں کامیاب رہوں گا، چاہنے والے میرے لیے دعا کریں،جب بھی بیٹنگ پر جاتا ہوں مثبت پلاننگ کے ساتھ جاتا ہوں ، کنگ شنگ کہہ کر مخاطب کرنا ذرا کم کر دیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ’مکس زون ‘میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے فنش نہیں کر پارہا،جنوبی افریقہ کے خلاف سلمان علی  آغا اور رضوان نے بہترین اننگز کھیلیں،بس اب کنگ شنگ بولنا ذرا کم کریں، جو ٹیم نے ڈیمانڈ کی تھی اس ہی پلان پر گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں کہ اپنی جانب سے بہترین کارکردگی پیش کروں،ماضی میں اپنی یادگار اور بہترین اننگز کو ذہن میں رکھتا ہوں اور کوشش کر رہا ہوں کہ اس عمل کو دہراؤں، جتنا بھی اچھا پرفارم کیا وہ ماضی تھا، میرے لیے آنے والا ہر میچ چیلنجنگ اور نیا ہے۔ 

 اسٹار بیٹر نے کہا کہ  مجھے ماضی بھولنا اور آگے دیکھنا ہے، مجھے حال پر فوکس کرنا ہے، کوشش کرتا ہوں کہ آنے والے دن کی مثبت پلاننگ کروں،کسی بھی میچ میں کامیابی کے بعد اعتماد آتا ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں