احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار، دلہن کون ہے؟


ڈرامہ ’پری زاد‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جس کے بعد اب ان کی باقاعدہ تصدیق ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔