رجب طیب اردوان کے والہانہ استقبال کیلئے شیراز اپل کی آواز میں نغمہ جاری


وزارت اطلاعات و نشریات نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے والہانہ استقبال کے لئے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ جاری کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات نے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ ترکیہ کے صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار کیا ہے۔
نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی ثقافت اور بھائی چارے کے رشتے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے جوکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔
نغمے میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ سمیت وفد کا استقبال کرتے دکھایا گیا ہے جبکہ اس موقع پر مختلف پاکستانی ثقافتوں کو اُجاگر کرتے لباس میں ملبوس بچے بھی شامل ہیں۔