پیکا ایکٹ کے تحت کیسز بننا شروع؛ خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک February 13, 2025

پشاور:

ملک میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج شروع ہوچکا ہے،ا سی سلسلے میں پختونخوا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے پشاور نے مقدمہ درج  کرکے  خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی کارروائی میں خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم  کی شناخت عمیر فرہاد کے نام سے ہوئی، جس نے متاثرہ خاتون کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے تصاویر حاصل کیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا؛ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ملزم نے تصاویر ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر کے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جب کہ ملزم خاتون کے گھر والوں کو بھی بلیک میل کرنے میں ملوث ہے، جس نے خاتون کے گھر والوں سے تاوان بھی طلب کیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے مالیاتی اور ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو ٹریس کیا گیا، جس کے بعد چھاپا مار ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو صوابی کو گرفتار کر لیا اور اس کے موبائل فون سے اہم شواہد برآمد کیے۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں