سیاسی بیانات دینے والے جج کو بینچ چھوڑ کر سیاست میں آنا چاہیے، رہنما ن لیگ

اسپیکر ایاز صادق نے  جج کی جانب سے  پارلیمان کولیپس  کرنے سے متعلق  ریمارکس پر رولنگ دے کر درست کیا، بلال کیانی


ویب ڈیسک February 13, 2025

اسلام آباد:

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال  اظہر کیانی  نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق نے  جج کی جانب سے  پارلیمان کولیپس  کرنے سے متعلق  ریمارکس پر رولنگ دے کر درست کیا، اگر کوئی جج ایسے بیانات دیتا ہے تو اسے بینچ چھوڑ کر سیاست میں آنا چاہیے۔

 رہنما ن لیگ  بلال  اظہر کیانی  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پی ٹی آئی  کی آئی ایم  ایف کو  یہ پہلی چٹھی نہیں ہے،  پہلے  بھی وزیر خزانہ  خیبرپختونخوا  کی جانب سے خط لکھا گیا تھا  جبکہ الیکشن کے قریب بھی بانی پی ٹی آئی نے  آئی ایم  ایف کو ایک اور خط لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بار بار ایسے خطوط لکھ کر ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ انہوں نے  پی ٹی آئی  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو بھی  علم ہے کہ یہ سستی شہرت کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی سستی سیاست کرنا چاہ رہے ہیں،   پی ٹی آئی اپنا شوق پورا کر لے، میرے نزدیک  ایسے ڈوزئیر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد سب اسٹیک ہولڈر سے مل رہا ہے ،اس میں کوئی ہرج نہیں ہے، چیف جسٹس نے حامی بھری تو آئی ایم ایف وفد سے میٹنگ ہوئی، آئی ایم ایف وفد ملاقاتوں سے مذاکراتی بینچ مارک جیسی چیز طے نہیں ہو گی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  کو خط کے معاملے  پر میڈیا میں آ رمی چیف کا بیان بھی سامنے آیا ، بانی پی ٹی آئی کو چٹھیاں لکھنے سے کوئی نہیں روک سکتا وہ چٹھیاں لکھتے رہیں، پی ٹی آئی نے  سارے حربے استعمال کر لیے ہیں۔   

رہنما ن لیگ  بلال  اظہر کیانی نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق نے  ایک جج کے پارلیمان کولیپس کرنے سے متعلق  ریمارکس پر رولنگ دے کر درست کیا ۔ پارلیمان  سپرمیسی  کو مدنظر رکھتے ہوئے   اسپیکر صاحب  نے درست بات کی ، میرے خیال میں پارلیمان سے متعلق  ججز کے ایسے ریمارکس نہیں آنے چاہیں ۔

ان کا کہنا تھا  کہ  اگر دوبارہ کوئی  ایسی بات آتی ہے تو پھر بھی  ایسے ہی جواب دیا جانا چاہیے، اگر کوئی جج ایسے بیانات دیتا ہے تو اسے بینچ چھوڑ کر سیاست میں آنا چاہیے،  ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ججز کو ایک دوسرے کو یوں خطوط نہیں لکھنے چاہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں