ترک صدر کا صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو شاندار تحفہ

طیب اردوان نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں


ویب ڈیسک February 13, 2025
فوٹو:ایکسپریس

اسلام آباد:

ترک صدر رجب طیب اردوان نے  صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی کا تحفہ دے دیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر ڈرائیو کیا۔

بعد ازاں ترک صدر ایوان صدر گئے اور صدر آصف علی زرداری کو بھی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ پیش کیا، اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی کو ڈرائیو کیا۔

ترک صدر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے رہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کا الیکٹرک گاڑی کا تحفہ قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر طیب اردوان کے ہمراہ ان کی اہلیہ امینہ اردوان بھی پاکستان کے دورے پر ہیں، جنہوں نے خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں