سلمان خان نے ویلنٹائن کے بجائے فیملیٹائن ڈے مناکر تصویر شیئر کر دی

بہت سے لوگوں نے سلمان خان کے محبت پھیلانے کے اس اقدام کو سراہا جو رومانوی تعلقات سے بالاتر ہے


ویب ڈیسک February 15, 2025

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو 'ہیپی فیملیٹائنز ڈے' کی مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنے خاندان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، "اگنی ہوترینز، شرمانینز اور خانینیز کو فیملیٹائنز ڈے پر نیک تمنائیں۔" سلمان خان کی جانب سے 'فیملیٹائنز' کی اصطلاح کا استعمال ویلنٹائن ڈے کی روایتی محبت کے جشن کے لیے ایک منفرد انداز ہے۔

اس پوسٹ نے مداحوں اور میڈیا کی جانب سے بھرپور توجہ حاصل کی اوربہت سے لوگوں نے سلمان خان کے محبت پھیلانے کے اس اقدام کو سراہا جو رومانوی تعلقات سے بالاتر ہے۔

پیشہ ورانہ محاذ پر، سلمان خان اپنی آنے والی فلم 'سکندر' میں نظر آئیں گے جو عیدالفطر پر ریلیز ہوگی۔ اے آر مروگادوس کی ہدایتکاری اور ساجد ناڈیاوالا کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سلمان کے ساتھ رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں ہوں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں