چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز  فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے


زبیر نذیر خان February 15, 2025

آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز  فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: افتتاحی تقریب؛ چیئرمین پی سی بی کا سرپرائز سامنے اگیا

اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سُن کے پریشان ہوگئے۔

طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کرتب سے لطف اندوز ہوتی رہی، پُرجوش فینز نے تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ہوگیا، کتنی ملے گی؟

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |