محض وفاداری پر ملازمین کو 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بونس دینے والی کمپنی

Kovai.co نے شکر گزاری، فخر اور کامیابی کے اظہار کے طور پر ملازمین کو بھاری بونس دیا


ویب ڈیسک February 15, 2025

بھارتی شہر کوئمبتور میں ایک کمپنی نے اپنے 140 ملازمین کو کمپنی کے ساتھ وفاداری پر 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے جو 46 کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے بن جاتے ہیں۔

Kovai.co نامی کمپنی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کمپنی کے ساتھ طویل عرصے تک ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کی بجائے وفاداری کی بنیاد پر بونس پیش کرتی ہے۔

بونس کمپنی کے "ٹوگیدر وی گرو" انیشی ایٹیو کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد دیگر مسابقتی کمپنیوں سے خود کو ممتاز کرنا ہے۔

کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ان ملازمین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 2022 سے پہلے یا اس کے دوران شامل ہوئے اور اگلے تین سال تک کمپنی کے ساتھ رہے۔

48 سالہ بانی نے کہا کہ Kovai.co نے شکر گزاری، فخر اور کامیابی کے اظہار کے طور پر ملازمین کو بھاری بونس اور تنخواہیں دیں۔
اس اقدام کا مقصد دیگر مسابقتی کمپنیوں سے خود کو ممتاز کرنا ہے
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |