
چین میں ہائی وے پر کام کرنے والے کچھ ملازمین نے بورڈنگ سینٹر سے بھاگے ایک پالتو کتے کو پکا کر کھا لیا۔
چار سالہ شکاری کتا یی یی 29 جنوری کو لٹل ٹیل پیٹ بورڈنگ سینٹر سے نئے چینی قمری سال کی آتش بازی سے ڈر کر بھاگا تھا۔
کتے کا مالک کتے کو کیئر سینٹر میں چھوڑ کر مالدیپ چھٹیاں گزارنے گیا تھا۔ کتے کے گم ہونے کے بعد مالک نے اس کو ڈھونڈنے والے کو 50 ہزار یوان (19لاکھ روپے سے زائد) کا انعام دینے کا اعلان کیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق کتا ہائی وے پر گھوم رہا تھا جہاں اس کی ٹکر ایک گاڑی سے ہوئی جس کے بعد وہ روڈ کے کنارے پڑ گیا۔
بعد ازاں دو ہائی وے پیٹرول افسروں نے کتے کو اٹھایا اور اپنی کمپنی کے کچن میں لے جا کر پکایا اور آٹھ لوگوں کے ساتھ مل کر کھا لیا۔
رپورٹ کے مطابق ہائی وے کمپنی اور ٹریفک پولیس نے پیٹرول افسروں کے فعل کی تصدیق کی۔ جبکہ کمپنی کے باورچی نے بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔
ہائی وے کمپنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔