پشاور؛ دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 5 دوستوں کو قتل کردیا

واقعہ بڈھ بیر میں پیش آیا،تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، پولیس


وقائع نگار February 16, 2025
مخالفین نے گاڑی پر فائرنگ کرکے پانچوں دوستوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

پشاور:

پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دشمنی نے پانچ افراد کی جانیں نگل لیں، مخالفین نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار پانچ دوستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ماشو خیل محلہ فتح خان خیل میں گاڑی میں سوار پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی، ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار ملک امان ، ناہید ، مقصود، امداد اوررازم خان جاں بحق ہوگئے۔

 پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش کردی گئی ہے، بتایا گیا کہ گاڑی میں سوار پانچوں دوست تھے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں