وزیرخارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو امریکا روانہ ہوں گے

وزیرخارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے زیر اہتمام اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے


ویب ڈیسک February 16, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 18 فروری امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کے زیر اہتمام "کثیرالطرفہ ازم کی مشق: اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے" کے موضوع پراعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 

اجلاس چین نے فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی صدارت میں بلایا ہے، صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کریں گے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کثیرالجہتی کے اصولوں اور بین الاقوامی امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کریں گے۔  

اسحاق ڈار 2025-2026 کی مدت کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات کو بھی اجاگر کریں گ اور مذاکرات، تعاون اور جامع عالمی طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور دیں گے۔

اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پر، نائب وزیراعظم  و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کثیرالجہتی کا مستقل حامی ہے اور عالمی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اورپاکستان چین کے اس بروقت اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے، جو آج کے پیچیدہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں کثیرالجہتی کی اہم اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |