المیہ ہے جنھیں ٹیکس ادا کرنا چاہیے وہ نہیں کرتے، چیئرمین ایف بی آر

ہم ایف بی آر میں یہ صلاحیت بھی پیدا نہیں کر سکے کہ ان سے ٹیکس وصول کرے، راشد محمود لنگڑیال


خبر ایجنسی February 17, 2025

اسلام آباد:

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہترہونے سے ہی آئیگی، اس کیلیے ٹیکس بیس بڑھانے کی ضرورت ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ تاثر عام ہے کہ نمو کے فوائد عام آدمی تک نہیں پہنچتے، حکومت کی سطح پربھی یہ احساس موجود ہے مگر یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ نموکی طرف جاتے ہوئے اس کی رفتار کیا رکھی جائے۔

ہمارا المیہ یہ ہے کہ جنھیں ٹیکس ادا کرناچاہیے، وہ نہیں کرتے، ہم  ایف بی آر میں یہ صلاحیت بھی پیدا نہیں کر سکے کہ ان سے  ٹیکس وصول کرے، اس لئے ہم غلط سائیڈ پر جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں