مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب پوپلزئی نے چاند کی شہادتیں ملنے کے بعد آج صوبہ خیبر پختونخوا میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔
شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری اجلاس ہوا جس میں 20 سے زائد علما نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی شہاب پوپلزئی نے کہا کہ پشاور، بنوں، کرک، مردان اور چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں اور اضلاع سے چاند کی 48 شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ طور پر آج صوبے میں عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور کے بعض علاقوں اور خیبرایجنسی میں مسجد قاسم کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ایک روز قبل روزہ رکھا گیا تھا۔