
وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد 436 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے معاملے کا نوٹس لیا۔
انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم کے نوٹس کے بعد 436 انسانی اسمگلرز کو مختلف علاقوں سے گرفتار کیا کیا گیا ہے، جن کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور زمینیں اٹیج کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے اور اب ملک میں ایسے عناصر کو کسی بھی جگہ پر چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔