فیروز خان نے یوٹیوبر سے اپنی شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؛ ویڈیو بیان سامنے آگیا


یوٹیوبر رحیم پردیسی نے فیروز خان کو شکست دی تھی
باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی سے شکست کے بعد معروف اداکار فیروز خان نے کا بیان سامنے آگیا۔
اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں اپنی شکست کی حیران کن وجہ بتائی ہے۔
فیروز خان نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ایسا ظاہر کیا جیسے میں لہولہان ہوں حالانکہ میں بالکل ٹھیک ہوں بس چہرے اور ناک پر معمولی خراشیں آئی ہیں۔ جو آپ دیکھ بھی سکتے ہیں۔
باکسنگ میچ میں رحیم پردیسی سے ناک آؤٹ ہونے والے اداکار فیروز خان نے کہا کہ میچ میں اسکونگ کرنے ججوں میں سے ایک متعصب تھے۔
اداکار فیروز نے شکوہ کیا کہ باکسنگ میچ کے پہلے راؤنڈ میں مجھے ایک پوائنٹ بھی نہیں دیا گیا۔