لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ایک دہشتگرد ہلاک 10 گرفتار

اہلکاروں نے دہشتگردوں کے زیر استعمال 2 گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا


ویب ڈیسک July 27, 2014
اہلکاروں نے دہشتگردوں کے زیر استعمال 2 گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا. فوٹو : فائل

خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا تاہم اس دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اہلکاروں نے دہشتگردوں کے زیر استعمال 2 گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا جبکہ مختلف علاقوں میں شروع کیا جانے والا سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا۔


دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں نافذ کیا گیا کرفیو اٹھالیا گیا جس کے بعد شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔