لاہور میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کر کے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی، بچی ورثا کے حوالے


نعمان شیخ February 17, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

لاہور:

لاہور کے علاقے سندر میں ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 جنسی درندوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق سندر کے علاقے سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان بچی کو ورغلا کر زیادتی کی نیت سے حویلی میں لے گئے تھے تاہم ڈولفن فورس بروقت پہنچی اور کوشش ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت احمد اور قادر کے ناموں سے ہوئی جنہیں سندر تھانے کے حوالے کردیا گیا جبکہ بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کیطرف سے بروقت رسپانس پر ٹیم کو شاباش دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں