امجد خان کو دنیا سے گئے 22 برس ہوگئے لیکن گبر سنگھ آج بھی زندہ ہے

امجد خان نے130 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائےجن میں پرورش، مقدر کا سکندر، مسٹر نٹور لال، سہاگ اور رودالی شامل ہیں۔


ویب ڈیسک July 27, 2014
امجد خان 22 برس قبل ہم سے ہمیشہ کے لئے جدا ہوگیا لیکن ان کے نبھائے کردار آج بھی زندہ ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے نامور اداکار امجد خان کو دنیا سے گزرے 22 برس بیت گئے لیکن ان کے نبھائے ہوئے کردار آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔

امجد خان 12 نومبر 1940 کو پشاور کے رہائشی زکریا خان کے ہاں پیدا ہوئے تاہم قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان اپنا آبائی شہر چھوڑ کر ممبئی منتقل ہوگیا، جہاں امجد خان کے والد نے ''جیانت'' کے نام سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے اداکاری کا شوق امجد خان کو ورثے میں ملا تھا یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز11 برس کی عمر میں چائلڈ ایکٹر کی حیثیت سے کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ معروف فلم ڈائریکٹر کے آصف کے معاون کی حیثیت سے فلم نگری سے منسلک رہے۔ 1973 میں انہوں نے ہندوستان کی قسم نامی فلم سے مرکزی کردار نبھانے کی ابتدا کی۔

1975ء کا سال کامیابیوں ان کی فنی زندگی کے لئے کامیابی کا سال ثابت ہوا، جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اسی برس ریلیز ہونے والی فلم شعلے کی بے مثال کامیابی نے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنادیا۔ فلم میں انہوں نے گبر سنگھ کے نام سے ولن کا کردار ادا کیا، فلم میں ان کی بے مثال اداکاری نے گبر سنگھ کو ہمیشہ کے لئے امر کردیا۔ امجد خان نے 130 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں شعلے، چرس، آفت، ہیرا لال پنا لال، پرورش، بھوک، مقدر کا سکندر، مسٹر نٹور لال، سہاگ اور رودالی شامل ہیں۔ امجد خان آج سے 22 برس قبل ہم سے ہمیشہ کے لئے جدا ہوگئے لیکن ان کے نبھائے کردار آج بھی زندہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔