راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ اسلام آباد میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، دارالحکومت میں موسلا دھار بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آباد آگئے، امام بارگاہ چوک،جاوید کالونی،صادق آباد، ڈھوک سیداں،آریا محلہ،کٹاریاں،اڈیالہ روڈ پربارش کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف ہے،کشمیر،گوجرانوالہ اور لاہورمیں مطلع ابرآلود اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ زیرو پوائنٹ 41، سید پور39، راول پنڈی37، بوکراہ میں 30، گولڑہ 24 اور چکلالہ میں 13 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روزکے دوران اسلام آباد،پنجاب،خیبرپختو نخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔