کراچی والوں کے لئے بُری خبرعید الفظر کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

آج سے یکم اگست کی رات 12 بجے تک کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، محکمہ داخلہ سندھ


ویب ڈیسک July 27, 2014
ڈبل سواری پر پابندی عیدالفطر کے دوران دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یکم اگست تک شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کردی ہے۔

سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشتگرد عید الفطر کے ایام میں کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہے ہیں جس کے پیش نظر شہر میں یکم اگست کی رات 12 بجے تک موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم خواتین، بزرگ، معذور افراد، 12 برس سے کم عمر بچے اور صحافی حضرات سے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب عوام کاکہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ڈبل سواری کی پابندی سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، حکومت کواس قسم کی پابندی عائد کرنے کے بجائے دیگر ٹھوس اقدامات کرنا چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں