پردیسیوں کی بڑی تعداد آبائی علاقوں کی جانب روانہ ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہونے لگی

بس اڈوں پر مسافروں کے رش کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئے،کراچی سے تیسری اسپیشل ٹرین بھی لاہور کی جانب رواں دواں


ویب ڈیسک July 27, 2014
کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہریوں میں بس اڈوں پر مسافروں کا رش ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

KARACHI:

عید کےموقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے پردیسیوں کی بڑی تعداد اپنے آبائی علاقوں کارخ کررہی ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر بے پناہ رش دیکھا جارہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنوں کےساتھ خوشیاں بانٹنے کا تہوار عیدالفطر قریب آتے ہی شہروں میں مقیم پردیسی آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہورہے ہیں اور یہی صورت حال تقریبا ہرشہر کے ریلوے اسٹیشن اور بس اڈے پر نظرآرہی ہے۔ کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہریوں میں بس اڈوں پر مسافروں کا رش ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز مسافروں سے منہ مانگا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔


دوسری جانب حکومت کی جانب سے چلائی گئی تیسری اسپیشل ٹرین 900 سے زائد مسافروں کو لے کر کراچی سے لاہور روانہ ہوگئی جبکہ ایک اور اسپیشل ٹرین کراچی سے کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگی تاہم مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ٹرینوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں