جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں، آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا (کے پی) میں شدید بدامنی ہے اور کرم میں کانوائے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان


ویب ڈیسک February 18, 2025
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکومت کے خلاف احتجاج ہوگا—فوٹو: فائل

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن فیک پارلیمنٹ اور حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم عوامی رائے غصب کرکے مسلط ہونا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون آزادی اظہار رائے پر حملہ ہے لہٰذا اسے ختم کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) میں شدید بدامنی ہے اور کرم میں کانوائے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، صوبے میں امن کا قیام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |