سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی

منشیات  کے مقدمے میں نامزد ملزم جیل سے مبینہ طور پر فرار  ہوگیا۔ 


ویب ڈیسک February 19, 2025
اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع حکومت پنجاب نے کی:فوٹو:فائل

سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سیکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی جب کہ منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم جیل سے مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے نعمان نامی ملزم کو پیشی کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا، متعلقہ عملہ ملزم کو جیل عملے کے حوالے کرکے گیا لیکن گنتی پر ملزم غائب پایا گیا۔

ملزم کے مبینہ فرار اور غائب ہونے پر جیل میں کھلبلی مچ گی، جیل انتظامیہ ملزم کے غائب ہونے پر خاموش رہی جب کہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چھان بین شروع کردی۔

رپورٹ کے مطابق قیدی جیل کے اندر جاری تعمیراتی کام کے لیے موجود مزدوروں کی آڑ لیکر فرار ہوا، جیل اتھارٹیرز اور پولیسں معاملے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرار ہونے والے قیدی کو جیل کے اندر کے مرکزی گیٹ سمیت تینوں دروازے کھلے ملے، قیدی سیکورٹی الرٹ ہونے باوجود باآسانی جیل سے نکلتا چلا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور انتہائی سخت سیکیورٹی کے باوجود قیدی کے جیل سے فرار ہونے پر انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔

آئی جی جیل خانہ پنجاب نے کہا کہ منشیات کے قیدی کے فرار ہونے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے عملے کے تعین کے لیے انکوائری جاری ہے، قیدی کے تعاقب میں ہین جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں