صنم تیری قسم 2 میں ماورا اور ہرش کی جگہ بالی ووڈ کے کونسے دو بڑے اسٹارز ہوں گے؟


پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم صنم تیری قسم کی شاندار ری ریلیز کے بعد اس کے سیکوئل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں اس فلم کے ہدایتاکار رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ایک سوال کے جواب میں امکان ظاہر کیا ہے کہ مداحوں کی خواہش پر صنم تیری قسم 2 کیلئے شردھا کپور کو مرکزی کردار کیلئے تصویر کیا جاسکتا ہے۔