
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے بالآخر طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
سنیتا آہوجا نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں طلاق سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب صرف افواہیں ہیں۔
سنیتا آہوجا نے کہا کہ دنیا میں ایسا کوئی بھی مائی کا لال نہیں ہے جو مجھے اور گووندا کو جدا کر سکے۔ کوئی ہے تو سامنے آکر دکھائے۔
گووندا کی اہلیہ نے ایک بار پھر تصدیق کی کہ وہ اور گووندا علیحدہ رہ رہے ہیں تاہم اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ الگ الگ رہنے کا مطلب یہ نہیں ہم علیحدہ ہوگئے تھے۔
سنیتا نے کہا کہ جب گووندا نے سیاست میں قدم رکھا تھا، تب ہماری بیٹی بڑی ہو رہی تھی اور ہر وقت پارٹی رہنما اور کارکنان گھر میں جمع رہتے تھے۔
گووندا کو اپنی سیاسی مصروفیات کے لیے رات گئے تک میٹنگز کرنا ہوتی تھیں اور آناجا لگا رہتا تھا اس لیے انھوں نے ہمارے گھر کے سامنے ایک اور بنگلہ لے لیا تھا۔
سنیتا نے مزید کہا کہ بچوں کو اسکول جانا ہوتا تھا اس لیے رات تاخیر ہوجانے پر گووندا سامنے والے بنگلے میں ہی سو جاتے تھے جو اب ان کا دفتر بھی ہے۔
اہلیہ سنیتا نے کہا کہ گووندا کو زیادہ باتیں کرنا اور محافل جمائے رکھنے کی عادت ہے اس لیے وہ گھر میں سب کو جمع کرکے رکھتے ہیں۔
سنیتا آہوجا نے بتایا کہ میں زیادہ باتیں کرنے کو توانائی کا ضیاں سمجھتی ہوں اس لیے ایسی محافل سے دور ہی رہتی ہوں۔
گوندا کی اہلیہ نے مزید کہا کہ جب سے دفتر اور گھر علیحدہ ہوئے تو ہم ماں بیٹی آزادی سے اپن مرضی کے کپڑے پہن کر گھر میں گھومتے ہیں۔
سنیا آہوجا نے کہ بس اتنی سی بات ہے جو ہم الگ الگ گھر میں ہیں لیکن لوگوں نے رائی کا پہاڑ بنالیا۔
یاد رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے مارچ 1987 میں خفیہ شادی کی تھی اور جوڑے نے 1988 میں بیٹی کی پیدائش پر اپنی شادی کو منظرعام پر لائے تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔