ڈالر کا پلٹا، اختتامی لمحات میں قیمت بڑھ گئی

اوپن مارکیٹ میں سارا دن قیمت تنزلی کا شکار رہی اور پھر اختتامی لمحات میں بہتری کے بعد قیمت بڑھ گئی


احتشام مفتی February 19, 2025
(فوٹو: فائل)

کراچی:

معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باعث انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر پرواز جاری رہی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مثبت معاشی اعشاریوں، گزشتہ 7ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 56فیصد بڑھنے، وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، سعودی عرب سے ایک سال تک موخر ادائیگیوں پر ماہانہ 10کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل فراہم کرنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔

کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 279روپے 21پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور درآمدات کے لیے زرمبادلہ کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11پیسے کے اضافے سے 279روپے 47پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر چار پیسے کے اضافے سے 281روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں