لیاری یونیورسٹی؛ ،ڈاکٹر حسین مہدی وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ان کی تقری آئندہ چار برس کے لیے کی گئی ہے اور وہ جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے


صفدر رضوی February 19, 2025

کراچی:

صوبے کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی نے سہیل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی کو بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقری آئندہ چار برس کے لیے کی گئی ہے اور وہ جمعرات کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، یاد رہے کہ ان کی تقرری کی سفارش تلاش کمیٹی( search committee ) کی جانب سے کی گئی تھی تلاش کمیٹی کی جانب سے جن تین ناموں کی سفارش کی گئی تھی ان میں ڈاکٹر حسین مہدی کے علاوہ ڈاکٹر منیر احمد شاہ اور طارق رحیم سومرو شامل تھے۔

بتایا جارہا ہے کہ حال ہی میں انٹیلیجنس کلیئرنس کے بعد وزیر اعلی سندھ کی جانب سے تلاش کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے پینل میں سب سے پہلے نمبر  پر موجود نام کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ لیاری یونیورسٹی میں گزشتہ 3 برس سے قائم مقام وائس چانسلر کی زیر قیادت کام کررہی تھی اور جناح سندھ میڈیکل کالج کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن کے پاس لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عارضی چارج تھا۔

 16 فروری 2022 کو اس یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کو جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا اور یونیورسٹی ایڈہاک ازم کا شکار رہی اس یونیورسٹی میں کوئی پروفیسر ہے اور نا ہی کوئی ڈین ہے جبکہ شروع کیے گئے کئی پروگرام مطلوبہ اسپیس اور سہولیات نہ ہونے کے سبب روکے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے